پشاور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کور کمیٹی اجلاس میں 3 اہم فیصلے ہوئے، کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکز اور صوبوں میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ پہلا جلسہ اسلام آباد میں 30 مارچ کو ہوگا، تمام غلط فہمیوں کو دور کیا گیا، ہمارے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں ہے، خوشگوار ماحول میں اجلاس ہوا، جو بھی فیصلے آئندہ ہوں گے وہ کور کمیٹی کے ذریعے ہی ہوں گے۔
پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا کے اراکین بھی آئندہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی سماعت کے دوران عدالتوں میں پہنچے گے، میرے بیان کو نجی ٹی وی پر غلط طریقے سے چلایا گیا، کہا گیا کہ میں نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں خیبرپختونخوا میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے یہ کہا کہ محمود خان اور پرویز خٹک جیسے لوگ پی ٹی آئی سے الگ ہو کر گنگا میں نہا کر پاک صاف ہوگئے؟ ہم ہر فیصلہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے منظور کرواتے ہیں، پہلے بھی کور کمیٹی فیصلے کرتی تھی اب بھی وہی کرے گی۔