اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات 30 منٹ تک ہوئی، ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور واپس روانہ ہو گئے۔
ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، علی امین گنڈا پور بغیر سرکاری پروٹوکول آئے اور واپس روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔