لاہور: (دنیا نیوز) ضمنی الیکشن میں پرویزالہٰی کے کاغذات جمع کرانے سے روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کسی بھی امیدوار کو کاغذات جمع کرانے سے نہیں روکا جاسکتا ہے، عدالت نے پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کرلی، جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ میں بیٹھا ہوں پنجاب حکومت جواب جمع کرائے۔
درخواست گزار کے مطابق پرویزالہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے پولیس روک رہی ہے، پرویزالہٰی ضمنی الیکشن میں پی پی 32 سے حصہ لے رہے ہیں، عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے۔
عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ پرویز الہٰی کے کاغذ جمع کرانے کے پراسیس میں پولیس کو مداخلت کرنے سے روکنے کا حکم دے۔