شہبازشریف کا آزاد کشمیر میں دانش سکول قائم کرنے کا اعلان، چودھری انوارالحق کا خیرمقدم

Published On 18 March,2024 09:49 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی جانب سے آزاد کشمیر میں دانش سکول قائم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دانش سکول قائم کرنے کا اقدام قابل تعریف ہے، دانش سکول معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دانش سکولوں میں معاشرے کے پسماندہ افراد کے بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع ملتے ہیں۔

چودھری انوارالحق نے مزید کہا کہ آزادکشمیر میں دانش سکول کے قیام سے تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔