آصف زرداری کی پیوٹن کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پرمبارکباد

Published On 19 March,2024 10:09 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نام  تہنیتی پیٖغام میں کہا کہ میں پُراعتماد ہوں کہ پاک روس تعلقات صدر پیوٹن کی متحرک قیادت میں مزید مضبوط ہوں گے۔

علاوہ ازیں سعودی قیادت سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی پیوٹن کو صدر بننے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ روس میں صدر پیوٹن ایک بار پھر صدر منتخب ہوئے ہیں، الیکٹورل کمیشن کے مطابق صدر پیوٹن نے 87.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی، صدر پیوٹن پانچویں بار روس کے صدرمنتخب ہوئے ہیں۔