شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

Published On 25 March,2024 09:32 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 36 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے اور شہر میں مغرب کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ کراچی میں تاحال ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔