لاہور(دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی نے مالی سال 24-2023 کے بجٹ منظوری دے دی۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان نے کی، اجلاس میں رواں مالی سال کے بجٹ کی منظوردے دی گئی۔
اسمبلی کے اجلاس میں سالانہ بجٹ اور مطالبات زر پر پر ووٹنگ اور بحث کا آغاز ہوا تو ایوان میں 42 مطالبات زر پیش کردیئے گئے، اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں کٹوتی کی 7 تحاریک بھی پیش کی گئیں۔
اپوزیشن نے مطالبات زر کی مخالفت کرتے ہوئے بحث کا آغاز کردیا، اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے رہنما امتیاز شیخ کی جانب خواتین کو خیراتی سیٹوں کا طعنہ دینے پر ایوان میں شور شرابا شروع ہو گیا۔
امتیاز شیخ نے سپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ان خیراتی سیٹوں والی خواتین کو نشستوں پر بٹھائیں، اس پر امتیاز شیخ اور حکومتی رکن اسمبلی خلیل طاہر سندھو کے درمیان نوک جھوک ہوئی اور بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی۔
بعد ازاں اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا، اس موقع پر ایوان شیم شیم کے نعروں سے گونج اٹھا اور دونوں جانب کے اراکین سیٹوں پر کھڑے ہوگئے۔