ضمنی انتخابات: لاہور کے ایک قومی اور 4 صوبائی حلقوں میں کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل

Published On 22 March,2024 12:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ضمنی انتخابات 2024 کیلئے لاہور کے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 119 سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں جبکہ این اے 119 سے علی پرویز ملک،شہزاد فاروق سمیت 12 امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے ہیں۔

پی پی 158 سے رہنما تحریک انصاف چودھری مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے پی پی 158 سے اختر حسین،یوسف علی سمیت 27 امیدوار انتخابی دنگل میں اتریں گے۔

پی پی 149 سے شعیب صدیقی ،احسن اکرم سمیت 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، پی پی 147 سے محمد خان مدنی، ماجد ظہور سمیت 19 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔

پی پی 164 سے بھی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ، پی پی 164 سے اختر حسین، مرزا جاوید سمیت 27 امیدواروں کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ 

Advertisement