اسلام آباد: (دنیا نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حماس کے رہنما ڈاکٹر ناجی زہیر نے ملاقات کی۔
حماس رہنما ڈاکٹر ناجی زہیر وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پر گئے، غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، حماس رہنما نے بتایا کہ اسرائیل نے ظلم و بربریت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
ڈاکٹر ناجی زہیر نے مزید کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کے اجلاس کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے فلسطینی بھائیوں بارے دوٹوک مؤقف اختیار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر موقع پر فلسطین پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے۔