صدارتی انتخابی مہم : پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

Published On 08 March,2024 08:15 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومتی اتحادی جماعتوں کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کی انتخابی مہم تیز ہوگئی، پیپلزپارٹی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان سے پیپلزپارٹی کے وفد کی یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں ملاقات ہوئی، پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف ، خورشید شاہ ، نوید قمر شامل تھے۔

ملاقات کے دوران جےیوآئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، گورنر حاجی غلام علی، انجینئر ضیاء الرحمان، اسلم غوری، مفتی روزی خان بھی موجود تھے۔

یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں آنے والے وفد نے مولانا فضل الرحمان اور ان کے پارٹی رہنماؤں سے صدارتی انتخاب میں آصف علی رزداری کو ووٹ  دینے کیلئے تعاون کی درخواست کی۔