اسلام آباد:(دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے چار اراکین نے حلف اٹھا کر ممبرز آف رول پر دستخط کردیے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں تلاوت، حمد و ثنا اور نعت خوانی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے رکن شاہد خٹک نے کورم کی نشاندہی کی، اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے ممبران اسمبلی کی گنتی کی ہدایت کی۔
بعد ازاں نشستوں پر منتخب ہونے والے چار اراکین نے حلف اٹھایا جن سے سپیکر نے حلف لیا، اس دوران اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج بھی کیا۔
سپیکر نے مخصوص نشستوں پر آنے والے جن چار ارکان سے حلف لیا ان میں جیمز اقبال، نیلم حیات ملک، نتاشہ دولتانہ اور ثمینہ خالد گھرکی شامل ہیں۔