اسلام آباد:(دنیا نیوز)مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ فارم 47والوں کوجتوانےکی شدید مذمت کرتےہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف عمرایوب کا کہنا تھا کہ ہم اپنےقائد کوملنےگئے، اڈیالہ جیل کےسپرنٹنڈنٹ نےملنےنہیں دیا، جیل سپرنٹنڈنٹ کسی حکومت یا کورٹ کےتابع ہےیا نہیں ہے؟،جیل سپرنٹنڈنٹ نےعدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ آج کی حلف برداری کی کوئی حیثیت نہیں ہے، 47والوں کوجتوانےکی شدید مذمت کرتےہیں، جب تک ہمارے180ممبران اسمبلی نہیں آتےاحتجاج کرتےرہیں گے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ آج خواتین کا عالمی دن ہے، آج کےدن خواتین کی مخصوص نشستوں پرڈاکہ ڈالا جارہا ہے، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ کیسےچلےگا۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ مجھےبطوراپوزیشن لیڈرنامزد کیا گیا ہے، دوسری جماعتوں کا مخصوص نشستوں پرحلف لینا توہین عدالت ہے۔