اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں فواد چودھری کی درخواست پر ضمانت منظور کی۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے وکیل قیصر امام عدالت میں پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔