راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری سے اڈیالہ جیل میں فیملی نے ملاقات کی۔
فواد چودھری سے اہلیہ حباء فواد، دو بیٹیوں، بھائی فراز چودھری نے ملاقات کی، ملاقات آدھ گھنٹہ جیل کانفرنس روم میں جاری رہی۔
ملاقات میں فواد چودھری کی صحت، زیر سماعت مقدمات کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ملاقات کے بعد فواد چودھری کے فیملی ممبران واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔