کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی میں 4 اپریل کو ذوالفقارعلی بھٹو کی شہادت کے دن پر سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان کرنے کی مشترکہ قرارداد پیش کر دی گئی۔
قرار داد وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سمیت پیپلز پارٹی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے پیش کی۔
قرارداد کے متن کے مطابق ملک کے پہلے وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو 45 سال قبل انصاف کے تقاضے پورے کئے بغیر سزائے موت دی گئی، سپریم کورٹ نے اپنی تاریخی رائے میں تسلیم کیا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی سزائے موت عدالتی قتل تھا۔
متن کے مطابق شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی خدمات اور سپریم کورٹ کی رائے کی روشنی میں ایوان سفارش کرتا ہے، فوری طور پر وفاقی حکومت سے رجوع کر کے 4 اپریل کو گزٹیڈ چھٹی کا اعلان کرے۔