اسلام آباد: (دنیانیوز) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے 9 مئی واقعہ میں درج تھانہ کھنہ کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے ، بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ بریت دائر کردی گئی۔
جج صہیب بلال نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع ہوگیاہے، بانی پی ٹی آئی پر کتنے کیسز رہتے ہیں ؟
جس پر وکیل نعیم پنجوتھا نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کی سزا معطل ہوچکی، دوران عدت نکاح، سائفرکیس میں سزائیں ابھی باقی ہیں، 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں ضمانت کروانی ہے ۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر 15 مئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔