لاہور میں سورج کی آب و تاب کیساتھ ٹھنڈی ہوا کا راج

Published On 05 April,2024 09:42 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج کی آب و تاب کیساتھ ٹھنڈی ہوا کا راج برقرار ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سورج اپنی آب و تاب کیساتھ چمک رہا ہے جبکہ دن بڑھنے کیساتھ ساتھ گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں جس کے باعث شہر میں فضائی آلودگی برقرار ہے اور آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج پھر دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔