لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دکاندار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار 4 نامعلوم مسلح افراد نے دکان میں موجود شخص پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، فائرنگ کے بعد ملزمان بآسانی فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو تحویل میں لے لیا، مرنے والے دکاندار کی شناخت 55 سالہ سید علی حسنین کے نام سے ہوئی، پولیس نے قتل کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔