بہاولنگر: (دنیا نیوز) پولیس تھانہ گھمنڈ پور نے پتنگ اور دھاتی ڈور بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خطرناک کیمیکل ڈور بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔
پولیس کے مطابق بہاولنگر سے جان لیوا کیمیکل ڈور تیار کرکے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے بڑے شہروں میں بھیجی جاتی تھی، فیکٹری سے پلاسٹک کیمیکل ڈور، گٹا ڈور، کیمیکل، کانچ پاؤڈر،۔رولنگ و کلر مشین سمیت جدید سامان برآمد ہوا۔
پولیس نے سامان قبضہ میں لیتے ہوئے فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، بتایا گیا ہے کہ خطرناک کیمیکل ڈور بنانے والی فیکٹری کا مالک قصور کا رہائشی ہے۔