گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں موجود چینی شہریوں سے ڈکیتی کرنے والے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں چینی شہریوں سے ڈکیتی کرنے والے 3 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کا مسروقہ مال بھی برآمد کر لیا۔
سی پی او گوجرانوالہ نے مسروقہ مال چینی شہریوں کے حوالے کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، چینی شہریوں نے بروقت کارروائی پر پولیس سے اظہار تشکر کیا۔