نوشہرہ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

Published On 02 April,2024 09:22 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔

اسلام آباد پشاور موٹروے رشکئی انٹرچینج کے قریب ڈاکوؤں نے کیری ڈبہ سواروں کو لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔

ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے کیری ڈبہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رسالپور پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا، مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔