شکارپور: تیز رفتار ٹرالر نے رکشے کو روند ڈالا، ڈرائیور جاں بحق

Published On 02 April,2024 02:53 am

شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور میں تیز رفتار ٹرالر نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا افسوسناک حادثے شکارپور میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر سامنے جانے والے رکشے پر چڑھ گیا، حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے بھی جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔