کشمور: (دنیا نیوز) کشمور میں پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 2 روز قبل اغواء ہونے والے شخص کو بازیاب کروا لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان کی جانب سے مغوی کو محفوظ ٹھکانے پر منتقل کرنے کی کوشش کے دوران سندھ پولیس نے کارروائی کی، پولیس پارٹی کے ساتھ سامنا ہوتے ہی اغواء کاروں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی پر ملزمان مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پولیس نے مغوی کو تحویل میں لے کر فرار ہونے والے اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی، اسحاق خان کو 2 روز قبل ملزموں نے اغواء کر کے کشمور منتقل کیا تھا، دوسری جانب سندھ پولیس کی جانب سے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔