کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقہ گلشن معمار میں کار سوار شہری ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہو گیا جس کا وزیر داخلہ نے سخت نوٹس لے لیا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوگلشن معمار کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
انہوں نے ایس ایس پی ویسٹ سے فوری تعمیلی رپورٹ اور معطل کئے گئے ایس ایچ او کا جرائم کے خلاف گزشتہ اور حالیہ ریکارڈ طلب کر لیا۔