بنوں: نامعلوم افراد کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

Published On 02 April,2024 01:56 am

بنوں: (دنیا نیوز) بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 جوان شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بنوں کے علاقے مہاجر کیمپ کے قریب پیش آیا جہاں معمول کی گشت پر موجود پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے رات کے اندھیرے میں حملہ کر دیا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

گولیاں لگنے سے 5 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔