اوکاڑہ میں ڈکیتی مزاحمت پر رکشہ ڈرائیور قتل

Published On 02 April,2024 11:12 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ اوکاڑہ میں 55 ٹو ایل روڈ پر پیش آیا جہاں ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، ڈاکوؤں کی جانب سے رکشے والے کو روکنے کی کوشش کی گئی نہ رکنے پر ڈاکوؤ نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا، ڈاکو شدید ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، شہریوں نے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر ائی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔