قصور: (دنیا نیوز) نواحی گاؤں منڈی عثمان والا میں دو دوستوں میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق منڈی عثمان والا میں معمولی تلخ کلامی پر ملزم مزمل بھٹی نے فائرنگ کرکے اپنے 25 سالہ دوست منان کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا ہے۔