ریلوے تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر ڈی سی کوئٹہ کے خلاف مقدمہ درج

Published On 06 April,2024 08:32 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز )چمن ریلوے پھاٹک، کانٹا گیٹ اور ریلوے ٹریک اکھاڑنے پر ڈی سی کوئٹہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعدبن اسد اورضلعی انتظامیہ کو نامزد کیا گیا ، مقدمہ سٹیشن ماسٹر کی مدعیت میں ریلوے پولیس اسٹیشن میں درج ہوا۔

ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، حملہ آور ہونےاوردو سے زائد افراد کی جانب سے نقصان پہنچانے سمیت6 دفعات شامل کی گئیں ۔

ایف آئی آر کے متن مزید یہ بھی  لکھا گیا کہ ریلوے پھاٹک فعال ہے یہاں سے چمن کے لئے ٹرین گزرتی ہے، پھاٹک کا کانٹا اور سگنل اکھاڑ نے سے ٹرین حادثے کا شکار ہوسکتی تھی جس میں بڑے جانی نقصان کا خطرہ تھا۔

واضح رہے محکمہ ریلوے نے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے ،تحمینہ کے مطابق محکمہ ریلوے کو 15 لاکھ 99 ہزار 566روپے کا نقصان پہنچا۔