اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات روکنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا، پی ٹی آئی کے پانچ سینیٹرز نے الیکشنز روکنے کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔