فیصل آباد: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مشکلات میں گھرے ملک کو نواز شریف کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔
رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید پر فلسطین کے مظلوم عوام کیلئے دعا ہے انہیں مظالم سے نجات ملے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت جن مشکلات میں گھرا ہے نواز شریف کی رہنمائی کی ضرورت ہے، کچھ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں ہیں، مراعات بھی لے رہی ہیں اور سیاسی عدم استحکام بھی پیدا کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت معاشی دلدل میں دھنسا ہوا ہے، 2018 میں ملک سیاسی اور معاشی طور بھی مستحکم تھا، اس وقت ملک میں سیاسی صورتحال اچھی نہیں ہے، 8 فروری کے انتخابات کے بعد بھی سیاسی استحکام نہیں مل سکا۔