کراچی: (دنیا نیوز) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کی پارٹنر ہے، پولیس سے لوگوں کا اعتبارختم ہو جائے گا۔
نمازعید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ رینجرز نے سندھ کے اندر ڈاکوؤں کے راج کےخلاف اختیارات مانگے ہیں، کچے کے علاقے میں پکے ڈاکوؤں کی حکومت قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو دیکھ کر لوگ اطمینان کا سانس لینے کے بجائے خوف کا شکار ہوتے ہیں۔
خالد مقبول نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقے کے شہریوں کو چاقو رکھنے کی بھی خواہش نہیں، اپنا دفاع کرنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔
حکمرانوں کو ملک کا سوچنا ہوگا، اس وقت ملک بڑے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے، فلسطین کے بچوں اور بہنوں کی جرت کے نام یہ دن منسوب کرنا چاہیے۔