کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کو دعوت ہے امن کے لیے معاہدہ کریں، جس کے پاس جانا ہو چل کر جانے کو تیار ہوں۔
نماز عید کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایس آئی ایف سی پاکستان کا مستقبل ہے جس سے شاید کچے اور پکے کے ڈاکو پریشان ہیں، شہر کا لاء اینڈ آرڈر ایس آئی ایف سی اپنے کنٹرول میں لے لے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرنے والا کوئی 500 اورکوئی 600 ڈالر کما رہا ہے، آئی ٹی کا سلسلہ سندھ تک بڑھا رہے ہیں، سکھر اور دیگر شہروں میں آئی ٹی یونیورسٹیز بنا رہے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلیں ہیں، پورے سندھ سے جو شخص مایوس ہو یہاں چلا آئے، گلے سے لگائیں گے۔