شہر میں امن وامان کی صورتحال بہتر کی جائے گی: میئرکراچی

Published On 10 April,2024 10:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال بہتر کی جائے گی۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر صاحب کے ساتھ نماز پڑھی اور عید بھی ملا ہوں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی اور میری طرف سے تمام امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارک باد، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، اسلام امن وسکون کی بات کرتا ہے، انسانیت کا قتل عام جاری ہے، یہ ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا امن و سکون گزشتہ 6 ماہ میں خراب ہوا، سٹریٹ کرمنلز چاہتے ہیں کراچی کا امن خراب ہو لیکن شہر میں امن وامان کی صورتحال بہتر کی جائے گی، شہر میں بڑے کرائم نہیں ہو رہے، سٹریٹ کرائم کراچی کا جن ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے نبرد آزما ہوں گے۔