وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے عیدالفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔

وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔