لاہور: (دنیا نیوز) عید کے دوسرے روز بھی لاہور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کا رش رہا۔
عیدالفطر کے دوسرے روز شہریوں نے عزیزواقارب سے ملنے کیلئے دوسرے شہروں کا رخ کیا، ریلوے انتظامیہ نے عید کے تینوں روز کرایوں میں پچیس فیصد رعایت دے دی، شہریوں نے ٹرینوں کے کرایوں میں رعایت کو خوش آئند قرار دیا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ عید کا پہلا روز گھروں میں گزارنے کے بعد رشتہ داروں سے ملنے جا رہے ہیں، عید کی چھٹیاں بھرپور انجوائے کریں گے، سیرو تفریح بھی بہت ضروری ہے۔
شہریوں نے مزید کہا کہ عید کے تینوں روز کرایوں میں رعایت اپنی جگہ لیکن سہولیات کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔