کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رینجرز کا ایکشن، اورنگی ٹاؤن میں بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اغوا کار قصبہ کالونی سے 4 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر ساتھ لے جارہا تھا، ملزم نے 4 بچوں کو اغوا کرکے ناظم آباد نمبر 7 میں فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا۔
رینجرز حکام کے مطابق بازیاب کرائی گئی بچی کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
 

 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
			 
  
 
          
		   
         
		   
         
		   
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 
