لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں جلسوں کا فیصلہ کر لیا، تحریک انصاف ضمنی انتخاب کے بعد جلسوں کا سلسلہ شروع کرے گی۔
رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جلسوں کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی، پنجاب میں 21 تاریخ کے بعد جلسوں کی شروعات ہو گی۔
حماد اظہر نے کہا کہ پنجاب کی قیادت پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جو تمام حکمت عملی ترتیب دے گی، کمیٹی میں ریحانہ ڈار، مہربانو قریشی، زرتاج گل، سیمابیہ طاہر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہر بانو قریشی کا حلقہ این اے 148 میں الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ حافظ حامد رضا، شیخ وقاص اکرم، ملک عامر ڈوگر، سلمان اکرم راجہ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
زین قریشی، احمد چٹھہ، ملک احمد خان بھچر، میاں اسلم اقبال، شوکت بسرا، شبیر قریشی، عون عباس بپی، رائے حسن نواز، اعجاز منہاس بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔