کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد میں آج بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ 17 اپریل کو بلوچستان سے کراچی میں داخل ہوگا، مغربی ہواؤں کے زیر اثر 18 اور 19 اپریل کو تیز بارش متوقع ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، بارش کے باعث شہر کے فضائی معیار میں بہتر آئی ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 20 ویں نمبر پر آگیا ہے۔