پابندی نہیں مانتا، ذاتی بیانات دیتا رہوں گا: شیر افضل مروت ڈٹ گئے

Published On 18 April,2024 06:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ پابندی نہیں مانتا، ذاتی بیانات دیتا رہوں گا۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان میری ذاتی رائے تھی، ہزاروں ایشوز ہیں، ضروری نہیں ہر ایشو پر پارٹی کی گائیڈ لائن موجود ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے متعلق بیان پر پارٹی نے اپنی رائے دے دی ہے اب اس کو فالو کیا جائے گا۔