شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود، ٹھنڈی تیز ہواؤں کا راج

Published On 19 April,2024 09:07 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ شہر میں گزشتہ روز سے چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والی ہلکی بارش سے شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس بھی بہتر ہوا ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 34 ویں نمبر پر موجود ہے۔