لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات میں چودھری موسیٰ الہٰی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو شکست دے دی۔
پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 32 میں مسلم لیگ ق کے امیدوار چودھری موسیٰ الہٰی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چودھری پرویز الہٰی کے درمیان زور کا جوڑ پڑا۔
مسلم لیگ ق کے امیدوار چودھری موسیٰ الہٰی نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چودھری پرویز الہٰی کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق چودھری موسیٰ الہٰی 71ہزار 357 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ چودھری پرویزا لہٰی صرف 37ہزار 106 ووٹ ہی لے سکے۔