کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے جبکہ گرمی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق دن کےاوقات میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
دوسری جانب ایئرکوالٹی انڈیکس شہر کا فضائی معیار بھی خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 13 ویں نمبر پر آگیا ہے اور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔