کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم رہنے کا امکان

Published On 21 April,2024 11:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے چلنے والی ہوا کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔