شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب، پارہ مزید بڑھنے کا امکان

Published On 20 April,2024 11:05 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہے جبکہ پارہ مزید بڑھنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اوسطاً 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ شہر میں مغرب کی سمت سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔