لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کا بڑا فیصلہ، پنجاب اسمبلی کے وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی کی طرز پر رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سپیکر ملک محمد احمد خان نے معاملہ منظوری کے لئے ایوان کے سامنے رکھ دیا، تمام ہاؤس نے مشترکہ طور پر پنجاب اسمبلی کے وقفہ سوالات کو قومی اسمبلی کی طرز پر رائج کرنے کی منظوری دیدی، پنجاب اسمبلی کے ایوان میں کسی رکن نے ترمیم کی مخالفت نہیں کی۔
سمیع اللہ خان نے کہا کہ اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی بنا دی جائے تاکہ باضابطہ رولز میں ترمیم کرکے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، سپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اجلاس ختم ہونے سے پہلے ہاؤس میں کمیٹی قائم کردی جائے گی۔