اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن اراکین زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لئے حامد رضا کا نام سپیکر کو تجویز کر دیا، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہو گا، سپیکر کا چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی میں کوئی اختیار نہیں، یہ فیصلہ اپوزیشن نے کرنا ہے۔
سپیکر نے مزید کہا کہ اپوزیشن جسے مرضی چاہے چیئرمین نامزد کرے، میں پارلیمانی کمیٹیوں کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتا ہوں، اپوزیشن کا وفد پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن خواجہ آصف سے بھی ملا۔