اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کی نئی تحقیقات کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔
بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نیب کا نوٹس چیلنج کر دیا، بشریٰ بی بی کی نیب نوٹس چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گے، بشریٰ بی بی نے نوٹس بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے چیلنج کیا۔
نئی انکوائری میں نیب نے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر قیمتی تحائف غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام لگایا ہے۔
درخواست میں پٹیشن کے فیصلے تک نیب کال اپ نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں بلایا گیا تھا۔