توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

Published On 31 January,2024 09:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کے خلاف درخواست ہائی کورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کریں گے، درخواست گزشتہ روز دائر کی گئی تھی، آج احتساب عدالت فیصلہ بھی سنا چکی ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکیل کی سائفر کیس میں سرکاری کونسل مقرر کرنے کے خلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہو گئی، چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کرینگے، سائفر کیس میں بھی ٹرائل کورٹ فیصلہ سنا چکی ہے۔