توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Published On 09 January,2024 11:19 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر عدالت عالیہ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 12 جنوری سے سماعت کرے گا۔

بنچ کے دیگر اراکین میں جسٹس شمس محمود اور جسٹس شاہد کریم شامل ہیں جبکہ جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن بھی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔