راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت آج ہوگی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔
عدالت نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 6 شریک ملزمان کو مفرور قرار دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نے عدالت سے بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے اجازت دے دی تھی۔